لاہور: لاہور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقے میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے لاہور کے علاوہ قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شہریوں نے جھٹکے محسوس ہونے پر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کا رخ کیا۔