محمد عامر کی والدہ انتقال کر گئیں

محمد عامر کی والدہ انتقال کر گئیں
کیپشن: نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوجر خان میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹ کے فاسٹ بالر محمد عامر کی والدہ انتقال کر گئیں۔ انہوں نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔ کرکٹر کی والدہ دو دن سے نجی اسپتال میں داخل تھیں۔

محمد عامر کی والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوجر خان میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

گزشتہ روز محمد عامر نے اپنے مداحوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔

خیال رہے اس وقت محمد عامر پی ایس ایل فور میں کراچی کنگز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔