تمام ہمدردیاں او ردعائیں لاہور قلندرز کےلئے ہیں ‘ صوبیہ خان

تمام ہمدردیاں او ردعائیں لاہور قلندرز کےلئے ہیں ‘ صوبیہ خان

لاہور:اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں اور میں ایک ہی بات کہوں گی کہ ” تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے “ ۔

صوبیہ خان نے کہا کہ لاہور قلندرز میں دنیا کے بہتری کھلاڑی شامل ہیں لیکن بد قسمتی سے یہ کلک نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے شوہر عثمان قادربھی لاہور قلندرز سے وابستہ ہیں اس لئے میری وابستگی لاہورقلندرز کے ساتھ ہے ۔

بڑی کامیابیاں نہ سمیٹ سکنے کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں شائقین کرکٹ لاہور قلندرز سے محبت کرتے ہیں اور اس کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں ۔ سب کا یہی پیغام ہے کہ ” تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ۔