پاکستان آئل فیلڈز نے پنجاب میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا

پاکستان آئل فیلڈز نے پنجاب میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا

راولپنڈی : پاکستان آئل فیلڈز نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل اور گیس کے ذخائر راولپنڈی کے علاقے پنڈوری بلاک 10سے دریافت ہوئے۔پنڈوری 10 کے مقام پر ڈرلنگ کا عمل 28 جنوری 2019 میں شروع کیا گیا تھا تاہم آخر کار 13 ہزار 701 فٹ گہرائی میں جانے کے بعد نتیجہ نکل آیا ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق بلاکٹ 10 سے یومیہ 832 بیرل تیل ، 27 لاکھ 60 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی جبکہ اس کے علاوہ 330 بیرل روزانہ کی بنیاد پر پانی بھی حاصل ہو سکے گا ۔کمپنی کا کہناہے کہ ذخیرے کے مختلف ٹیسٹوں کا عمل جاری ہے۔