Get Alerts

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ہوائی اڈوں کو پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ہوائی اڈوں کو پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی :آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت تمام ہوائی اڈوں کو کل  سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ۔فیصلہ انتطامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف کیا گیا ہے۔

 جنرل سیکرٹری آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن  نے  اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ کل   سے  پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل گلگت بلتستان، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں معطل رہے گی۔  ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا،پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا، میٹر رائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔

 ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے لہذا مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔

ٹیگز: