Get Alerts

کورونا کے باعث مزید 10 مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا کے باعث مزید 10 مریض جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،  مزید 10 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 258 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں  37 ہزار 785کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں796 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 10 فیصد رہی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار842مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

ٹیگز: