Get Alerts

عمران خان آج گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو استقبالیہ دیں گے 

عمران خان آج گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو استقبالیہ دیں گے 
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان کے اعزاز میں آج  استقبالیہ دینگے 

نیو نیوز کے مطابق عمران خان پنجاب اور کے پی کے میں انتخابی مہم کے حوالے سے بھی صورتحال ک جائزہ لیں گے۔ عمران خان کے پنجاب اور کے پی کے میں جلسوں کے شیڈول پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا ۔

عمران خان پنجاب اور کے پی کے میں پارٹی ٹکٹوں کے حوالے صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس بار میرٹ پر پارٹی ٹکٹ دیں گے۔