نریندر مودی کی شہبازشریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

نریندر مودی کی شہبازشریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

نئی دہلی : بھارت کے  وزیرِ اعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ 

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر  تہنیتی پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

واضح رہے کہ چین، ترکی، امریکا، برطانیہ، انڈونیشیا، ملائشیا، ترکمانستان، ایران اور دیگر ممالک کی طرف سے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارکباد دی گئی ہے۔