Get Alerts

امریکہ فی الحال ایران میں زمینی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا ،ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکہ فی الحال ایران میں زمینی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا ،ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اس وقت ایران میں زمینی افواج داخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اور صدر ٹرمپ عرب ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایران مذاکرات کو طول دے کر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن امریکہ اسے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت نے امن کی راہ اختیار نہیں کی، اور جو بویا وہی کاٹے گا۔

کیرولائن لیویٹ نے مزید کہا کہ ایران کے 20 بحری جنگی جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں، اور صدر ٹرمپ صرف دھمکیاں نہیں دیتے بلکہ عملی اقدامات بھی کرتے ہیں۔

ٹیگز: