Get Alerts

ایرانی بحری جہاز پر حملے کے بعد بھارت میں مودی حکومت پر تنقید

ایرانی بحری جہاز پر حملے کے بعد بھارت میں مودی حکومت پر تنقید

دہلی : بھارت سے واپس آتے ہوئے ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ کانگریس رہنما پون کھیڑا نے کہا کہ ایران کے جہاز کو بھارت نے مدعو کیا تھا اور سوال اٹھایا کہ کیا بھارت نے اپنے خطے میں اثرورسوخ کھو دیا اور حالات واشنگٹن اور تل ابیب کے حوالے ہو گئے؟

بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق اس واقعے کے بعد نئی دہلی کی خارجہ پالیسی اور خطے میں بھارت کے کردار پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے وضاحت طلب کی کہ بھارت اس تنازع میں کس حد تک شامل ہے۔

تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ اگر بھارتی سرزمین یا وسائل امریکی کارروائیوں میں استعمال ہوئے تو بھارت بھی اس جنگ میں شریک نظر آ سکتا ہے، اور اس کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔

ٹیگز: