Get Alerts

آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے ، ماہرین کا خدشہ

آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے ، ماہرین کا خدشہ

لندن : توانائی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند ہو گیا تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ الجزیرہ سے گفتگو میں ماہر ایڈ ہرس نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں تیل کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں، اور اس کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماہر نے بتایا کہ اگر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل کا آدھا حصہ بھی رک جائے، تو عالمی منڈی میں قیمتوں میں فوری اضافہ ہو جائے گا۔ پہلے ہی مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں دن کے دوران 40 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے، اور یورپی ممالک میں گیس کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں۔

گیس پر انحصار کرنے والے ممالک اب زیادہ پٹرولیم مصنوعات خرید رہے ہیں، جس سے آئندہ آرڈرز متاثر ہو رہے ہیں۔ اس کے اثرات امریکا پر بھی پڑیں گے اور اندرون ملک سیاسی صورتحال پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے وسط مدتی انتخابات کے دوران مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

ٹیگز: