Get Alerts

ایران کی جنگ کے اثرات، روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کر سکتا ہے ، پیوٹن

ایران کی جنگ کے اثرات، روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کر سکتا ہے ، پیوٹن

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد روس یورپ کو گیس کی سپلائی روکنے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہی ہے، اور اگر یہ پابندیاں نافذ ہوئیں تو روس کے لیے دیگر عالمی منڈیوں، جیسے چین، کی طرف رخ کرنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس یورپی یونین کے توانائی پر انحصار کم ہونے کے بعد اپنی گیس اور تیل کی فروخت کے لیے دیگر منڈیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جنگ چھٹے دن میں داخل ہو گئی ہے۔ امریکا اور اسرائیل ایران پر بمباری کر رہے ہیں، جس میں شہری بھی نشانہ بن رہے ہیں، جبکہ ایران نے امریکی اڈوں اور اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔

ادھر امریکا عراقی کردوں سے بھی رابطے کر رہا ہے تاکہ وہ ایران کے خلاف زمینی حملے کریں، لیکن عراقی کرد ابھی اس معاملے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

ٹیگز: