Get Alerts

ٹرمپ اور پیوٹن میں ٹیلیفونک رابطہ، روس کی امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی تجویز

ٹرمپ اور پیوٹن میں ٹیلیفونک رابطہ، روس کی امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی تجویز

واشنگٹن / ماسکو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری کشیدگی اور دیگر مسائل پر بات کرنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ روسی صدر نے ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کی جائے۔

کریملن کے مطابق، یہ رابطہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان موجود کشیدگی کے بعد ٹرمپ کا روسی ہم منصب کے ساتھ پہلا رابطہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر پیوٹن نے ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اس عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد دی تھی۔ اپنے پیغام میں پیوٹن نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ایران کو جارحیت کا سامنا ہے، اس اعلیٰ عہدے پر ذمہ داریاں حوصلے اور لگن کا تقاضا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو مشکل حالات میں متحد رکھنا ضروری ہے اور وہ اپنے والد کے مشن کو وقار کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

صدر پیوٹن نے روس کی جانب سے ایران کے لیے حمایت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ روس ہمیشہ ایران کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔

ٹیگز: