کراچی : کراچی میں سوئی سدرن نے رمضان کے دوران گیس شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ ایل این جی کی درآمد بند ہونا ہے۔
ذرائع کے مطابق، کمپنی نے گزشتہ سال کا گیس شیڈول بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحتافطار کے وقت گیس دوپہر 3 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک دستیاب ہوگی۔
سحری کے وقت گیس صبح 3 بجے سے 9 بجے تک فراہم کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ تبدیل شدہ گیس شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔