Get Alerts

چنئی کے پوئز گارڈن میں نین تارا کی نئی شاندار رہائش

چنئی کے پوئز گارڈن میں نین تارا کی نئی شاندار رہائش

ممبئی: جنوبی بھارت کی مشہور اداکارہ نین تارا، جو تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں، نے چنئی کے پوش علاقے پوئز گارڈن میں 31 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا ایک شاندار ڈوپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، 42 سالہ نین تارا اور ان کے شوہر وگنیش نے یہ اپارٹمنٹ شہر کے مرکزی اور فیشن ایبل علاقے تینامپیٹ میں واقع لیگاسی پروجیکٹ کی چوتھی اور پانچویں منزل پر حاصل کیا ہے۔

یہاں رہائش پذیر افراد کی فہرست بھی قابل ذکر ہے، جس میں جنوبی بھارتی سینئر اداکار رجنی کانت اور تامل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جیے رام جے للیتا شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق، اس اپارٹمنٹ کا کل بلٹ اپ ایریا 14,369 مربع فٹ ہے جبکہ زمین کا غیر منقسم حصہ 5,308 مربع فٹ ہے۔ اس جائیداد کی خریداری کے حساب سے فی مربع فٹ قیمت تقریباً 21,946 روپے بنتی ہے، جو اسے شہر کے پرتعیش اور مہنگے رہائشی منصوبوں میں شامل کرتی ہے۔

ٹیگز: