دبئی میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے نئے" ٹائر "کرائےپر لینے کا انکشاف

دبئی میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے نئے

دبئی : متحدہ عرب امارات میں گاڑی مالکان کو سالانہ بنیادوں پر اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کے لیئے باقاعدہ طور پر گاڑی کا معائنہ کروانا پڑتاہے ۔جس کے بعد ہی ان کو گاڑی کو استعمال کرنے کی اجازت ملتی ہے تاہم کئی مالکان کی گاڑیاں اتنی پرانی ہوتی ہیں کہ ان کو کسی بھی اجازت نامہ نہیں مل سکتا ۔

مگر ان مالکان نے اس کا بھی حل تلاش کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق  گاڑی مالکان نے ٹائروں کی دکانوں سے کرائے پر نئے ٹائر حاصل کرنا شروع کر دیئے ہیں جو دو سے تین دن کے لیئے لیئے جانتے ہیں ۔ جن کےبعد ان ٹائروں کو واپس کر دیا جاتاہے ۔

خلیج ٹائمزکی تفصیلات کے مطابق کئی گاڑیوں کے مالکان موسم گرما کے دوران استعمال شدہ ٹائر کم قیمت میں خریدنے کے لئے بھی آئے ہیں ۔ جب کہ شارجہ کے حکام نے بھاری ٹرک کے ڈرائیورز کو اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلئے نئے ٹائرز خریدنے کا حکم دیے دیاہے ۔ 

پولیس کے حکام کے مطابق ٹائرز کے پھٹنے کے باعث زور دار دھماکہ ہوسکتاہے، جس سے کئی ٹریفک حادثات ہوتے ہیں ۔ شارجہ پولیس کی آگہی مہم کے دوران ٹرک ڈرائیورز کوحکم دیا گیاہے کہ اپنے ٹائرزکی حفاظت کریں وگرنہ ان کو بھاری جرمانے اداکرنے ہوں گے ۔ 

سا تھ ہی ساتھ ان کے ٹرک ایک ہفتے کے لئے ضبط بھی کرلئے جائیں گے۔شارجہ پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ موسم گرما کے دوران زمین کی سطح بہت گرم ہوجاتی ہے اور ٹائرزکے پھٹنے کا خدشہ رہتا ہے۔ 

لہٰذا ڈرائیورز کو چاہیے کہ اپنے پرانے ٹائرزنئے ٹائر کے ساتھ تبدل کر لیں ۔جب کہ پولیس نے کئی ایسی گاڑیوں کو بھی پکڑا ہے جنہوں نے اپنے پرانے ٹائروں کو اضافی خول دے کر انہیں نیاظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔ جب کہ ایکسپائر ڈ ٹائر استعمال کرنے والوں ڈرائیوروں پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ان گاڑیوں کے مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے جنہوں نے غلط ٹائروں کا استعمال کیا ہوا تھا لیکن انہوں نے محض دو دن یا کچھ گھنٹے قبل رجسٹریشن کا ٹیسٹ پاس کیا تھا۔ 

ان گاڑیوں کے مالکا ن نے قبول کیا ہے کہ انہوں نے انڈسٹریل ایریا سے رجسٹریشن ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے ٹائر ز کی خریداری کی تھی۔ان گاڑیوں کے مالکان پر200درہم جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ جب کہ ان کی گاڑیاں ایک ماہ کے لے ضبط کرلی گئی ہیں۔