چین ایس ایم ایز میں جدت لانے کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے

چین ایس ایم ایز میں جدت لانے کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے

بیجنگ:  چین چھوٹے اور درمیانے سائز کی کمپنیاں (ایس ایم ایز ) کی جدت پسندانہ قوت اور معلومات کو مزید بہتر بنائے گا ۔یہ بات وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی ) نے بتائی ہے ۔

ایم آئی آئی ٹی کے جرنل انجنیئرجان فینگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو ایس ایم ایز کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو توڑنے کے لئے پوری طرح استعمال کیا جانا چاہئے ، طویل ٹیلی کمیونیکیشن فراہم کرنے والوں کی اس بارے میں حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ وسائل کو ایس ایم ایز کیلئے آن ڈیمانڈ سروس پلیٹ فارم کی ترقی کیلئے مختص کئے جائیں ۔

انہوں نے ایس ایم ایز پر مزید زوردیا کہ وہ موبائل انٹرنیٹ ، کلاﺅڈ کمپیوٹنگ ، بگ ڈیٹا اور سمارٹ مینوفیکچرنگ سمیت نئی ٹیکنالوجی کو بہتر بروئے کار لائیں ۔انہوں نے کہا کہ مختلف سطحوںپر حکومتوں کو فرموں کی ضروریات کو زیادہ موثر طورپر پورا کرنے کے لئے انفارمیشن سروسز کی رہنمائی میں ٹیلی کمیونیکیشن پروائیڈرز کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہئے ۔