سعودی ائیرلائن نے پرواز کے دوران واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرا دی

سعودی ائیرلائن نے پرواز کے دوران واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرا دی
کیپشن: iamge by facebook

دبئی:سعودی ائیرلائنز نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ، اب وہ جہاز میں سفر کے دوران بھی واٹس ایپ پر اپنے پیاروں سے بات کر سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ائیرلائنز نے حیران کن سروس متعارف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ پرواز کے دوران بھی اپنے مسافروں کو واٹس ایپ پر اپنے پیاروں سے بات کرنے کی اجازت دیں گے۔

مسافروں کی بڑی تعداد نے سعودی ائیرلائن کے اس فیصلے کو سراہا ہے ، سعودی ائیرلائن کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے صرف ٹیکسٹ میسجز کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کسی بھی ائیرلائن کی جانب سے اس طرح کی سروس متعارف نہیں کرائی گئی ہے بلکہ پرواز کے دوران فون کے استعمال سے روکا گیا ہے ۔

ائیرلائن کے مطابق واٹس ایپ کے سہولت پرواز کے ٹیک آف کرنے کے دوران مسافت میں دی جائے گی ، اس دوران مسافروں کو اپنے پیاروں کو واٹس ایپ کے ذریعے صرف ٹیکسٹ میسجز کی اجازت ہوگی۔