کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا پہلا روز، پارہ41 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا پہلا روز، پارہ41 ڈگری تک جانے کا امکان
کیپشن: تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: شہرقائد میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آج پہلا روز ہے جب کہ پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں تاہم جنوب مغربی کے بجائے شمال مغربی ہوائیں چلنے لگیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جب کہ دن بھر موسم گرم اور خُشک رہے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ جب کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی۔