تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی  موٹروے پر حادثہ کا شکار 

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی  موٹروے پر حادثہ کا شکار 

اسلام آباد:تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما شہباز گل کی گاڑی لاہور اسلام آباد موٹرے پر حادثے کا اُس وقت شکار ہو گئی جب پیچھے سے آنے والی گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ موٹر وے پر ان کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا جس سے شہباز گل زخمی ہو گئے ۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں شہباز گل معمولی زخمی ہو ئے ہیں ،ان کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی کی ٹکر لگی ,شہباز گل کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی اُلٹ گئی جس کی وجہ سے انہیں چوٹیں آئیں ۔

دوسری طرف شہباز گل کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ٹکر ماری گئی کیونکہ ایک گاڑی موٹروے پر ان کے پیچھے کافی دیر سے تھی اور پھر ایک موقع پر اُسی گاڑی نے پیچھے سے ہٹ کیا جس کے باعث گاڑی آئوٹ آف کنٹرول ہو گئی اور ڈیوائڈر سے ٹکرا کر اُلٹ گئی ۔