Get Alerts

غزہ میں سرنگ میں دھماکہ ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 زخمی

غزہ میں سرنگ میں دھماکہ ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 زخمی

غزہ: اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ایک سرنگ کے دہانے پر ہونے والے دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، ہلاک ہونے والے اہلکار فوج کے ایلیٹ "یہالوم" انجینیئرنگ یونٹ سے تعلق رکھتے تھے اور گولانی بریگیڈ کے تحت کام کر رہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، اہلکار ایک عمارت میں سرنگ کے داخلی راستے کا معائنہ کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اس دھماکے کے بعد، غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 416 ہو گئی ہے۔ اسی دوران، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی یروشلم بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ریزرو فوجی کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے، تاہم فوج نے اس واقعے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایک اور واقعہ میں، غزہ شہر کے مشرق میں واقع اسرائیلی فوجی کیمپ میں دھماکے میں 401 آرمرڈ بریگیڈ کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکا ایک ٹینک کے گولے کے وقت سے پہلے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

ٹیگز: