Get Alerts

لداخ میں بھارتی فوجی کیمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، فوجیوں میں بھگدڑ، کیمپ خالی

لداخ میں بھارتی فوجی کیمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، فوجیوں میں بھگدڑ، کیمپ خالی

لداخ: بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ کے علاقے لیہہ میں واقع ایک آرمی کیمپ میں اچانک آگ بھڑکنے سے شدید افرا تفری مچ گئی۔ آگ اتوار کی صبح ڈگری کالج کے قریب موجود کیمپ میں لگی، جس کے بعد فوجی اہلکار کیمپ چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ تیزی سے پھیلی، تاہم بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سامنے آنے والی تصاویر میں کیمپ سے دھواں اٹھتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ بھارتی فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔

ٹیگز: