Get Alerts

سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گیا

سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7,800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6,687 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 368 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 76 ڈالر اضافے کے ساتھ 3,316 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اس اچانک اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی مانگ اور روپے کی کمزور پوزیشن ہے۔

ٹیگز: