Get Alerts

پاکستان ویمن ٹیم کی زمبابوے کو 168 رنز سے عبرتناک شکست

پاکستان ویمن ٹیم کی زمبابوے کو 168 رنز سے عبرتناک شکست

کراچی : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے ویمن ٹیم کو 168 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مضبوط آغاز کیا۔ اوپنرز گل فیروزہ اور صدف شمس نے پہلی وکٹ کے لیے 162 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔

گل فیروزہ نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 50 رنز بنائے، جبکہ صدف شمس شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 2 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکیں۔ انہوں نے 98 رنز کی جارحانہ اننگز میں 17 چوکے لگائے۔

مڈل آرڈر میں سدرہ امین نے 67 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ نجیہہ علوی نے ناقابلِ شکست 56 رنز اسکور کیے۔ زمبابوے کی جانب سے پریشش میرینج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے بڑے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمن ٹیم 37ویں اوور میں 162 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ بی لووڈ بزا نے 53 جبکہ کیلیس نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی بولنگ میں تسمیہ رباب، فاطمہ ثنا اور عروب شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کامیابی کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

ٹیگز: