تہران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، تاہم کچھ عناصر ایسے ہیں جو حالات کو خراب کر کے امریکا کو دوبارہ کشیدگی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے آبنائے ہرمز میں حالیہ پیش آنے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی مؤثر راستہ ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کو کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ خطے میں استحکام پیدا کیا جا سکے۔