اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے ملک میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت آئی ٹی کے حکام کے مطابق یہ مردم شماری ادارہ شماریات کے تعاون سے کی جائے گی جس کا مقصد ملک کی ڈیجیٹل ورک فورس اور نوجوانوں کی آئی ٹی مہارتوں کا جامع ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سروے میں فری لانسرز، ویڈیو ایڈیٹرز، کال سینٹر ملازمین سمیت آئی ٹی سے وابستہ مختلف شعبہ جات کا ڈیٹا شامل کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے ملک میں آئی ٹی سیکٹر سے متعلق قابلِ اعتماد معلومات پہلی بار دستیاب ہوں گی۔
منصوبے کے تحت 180 سے 200 شمار کنندگان بھرتی کیے جائیں گے، جبکہ اس منصوبے کے تمام اخراجات وزارت آئی ٹی برداشت کرے گی۔