Get Alerts

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، ٹاپ ٹیموں کی پوزیشن برقرار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، ٹاپ ٹیموں کی پوزیشن برقرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے۔

رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں ابتدائی سات ٹیموں کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بھارت، جو موجودہ ورلڈ چیمپئن ہے، پہلی پوزیشن پر برقرار ہے تاہم اس کے پوائنٹس میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم کو 6 پوائنٹس کے نقصان کے بعد ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ نویں نمبر پر چلی گئی ہے، جبکہ بنگلہ دیش ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔ افغانستان دسویں، جبکہ زمبابوے اور آئرلینڈ بالترتیب گیارہویں اور بارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

خواتین کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی ابتدائی دس ٹیموں کی پوزیشن میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ آسٹریلیا کی ویمن ٹیم پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر برقرار ہے۔
 
 
 

ٹیگز: