Get Alerts

وکی لیکس کے بانی کا ہیلری کے بارے میں نئی ای میلزجاری کرنے کا اعلان

وکی لیکس کے بانی کا ہیلری کے بارے میں نئی ای میلزجاری کرنے کا اعلان

ماسکو: صدارتی انتخابات سے چند روز قبل جولین اسانج نے ہیلری کلنٹن کے بارے میں نئے انکشاف کرنے کا دعوی کیا ہے ۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ایک روسی صحافی کو انٹرویو میں بتایا کہ ہیلری کلنٹن کی داعش سے تعلق کی ای میل جلد جاری کر دی جائیں گی۔
جولین اسانج نے مزید کہا کہ سعودی حکومت داعش اور کلنٹن فاونڈیشن دونوں کو فنڈ مہیا کرتی رہی ہے۔ جولین اسانج کا دعویٰ ہے کہ اب تک کی ای میلز میں یہ سب سے اہم ای میل ہوگی۔الیکشن سے قبل اگر جولین نے یہ میلز جاری کر دیں تو ہیلری کے لیے ان الزمات سے انکار کرنا ایک مشکل مرحلہ ہو گا