Get Alerts

جاپان سے 10 ہزار کروڑ روپے مالیت کے جدید طیارے خریدنے کی تیاریاں

 جاپان سے 10 ہزار کروڑ روپے مالیت کے جدید طیارے خریدنے کی تیاریاں

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز بعدوزیردفاع منوہر پاریکر کے زیر صدارت ڈیفنس ایکویزیشنز کونسل (ڈی اے سی) کا اجلاس ہو گا جس میں جاپان سے یو ایس ٹو آئی پراجیکٹ کے تحت 12 طیارے خریدنے کے لئے مفاہمتی یادداشت کے معاملات طے کئے جائیں گے

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نومبر کے دوسرے ہفتے میں جاپان کا دورہ کریں گےجس میں دونوں ممالک کے درمیان سول نیوکلیئر کوآپریشن کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اس دورے میں جاپان سے جدید نوعیت کے ایک درجن یو ایس ٹو آئی طیارے خریدنے کا معاہدہ بھی کرے گا۔

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز بعدوزیردفاع منوہر پاریکر کے زیر صدارت ڈیفنس ایکویزیشنز کونسل (ڈی اے سی) کا اجلاس ہو گا جس میں جاپان سے یو ایس ٹو آئی پراجیکٹ کے تحت 12 طیارے خریدنے کے لئے مفاہمتی یادداشت کے معاملات طے کئے جائیں گے۔ پانی کی سطح اور خشکی پر اترنے اور پرواز کرنے کے قابل، ایسے 6 طیارے بھارتی بحریہ اور 6 کوسٹ گارڈز کو فراہم کئے جائیں گے۔ایسا طیارہ جو پانی اور خشکی دونوں سے پرواز کرنے اور اترنے کی صلاحیت رکھتا ہو اسے جل تھلیہ (ایمفی بیئس)طیارہبھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر یو ایس ٹو آئی طیاروں کو سرچ اور ریسکیو آپریشن کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ طیارے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 30 مسلح سپاہیوں کو فوری طور پر ریڈ زون میں اتارنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔