آرمی چیف کا کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ، فوجی مشقوں کا جائزہ

 آرمی چیف کا کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ، فوجی مشقوں کا جائزہ
کیپشن: آرمی چیف نے جوانوں کی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں پاک روس مشترکہ مشقوں کا دورہ کیا اور جوانوں کی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مشقیں پاک روس فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے کا بہترین فورم ہیں۔