Get Alerts

سلمان خان نے ابوظہبی کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا

سلمان خان نے ابوظہبی کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا
کیپشن: Image by DNA India

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے ابوظہبی کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے حال ہی میں فلم ”بھارت“ کے دوسرے شیڈول کی عکس بندی ابوظہبی میں مکمل کروائی ہے۔

اس موقع پر اداکار نے ابوظہبی کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں یہاں اپنے قیام کے دوران ممبئی جیسا ہی محسوس ہوتا رہا۔

فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف، تبو، جیکی شروف، سنیل گروور، دیشا پتانی اور نورا فتحی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم آئندہ سال عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔