مسلح شخص کا داخلہ ،  ہیمبرگ ایئرپورٹ  بندکردیاگیا،27  پروازیں منسوخ

مسلح شخص کا داخلہ ،  ہیمبرگ ایئرپورٹ  بندکردیاگیا،27  پروازیں منسوخ

جرمنی :مسلح شخص کے داخلے پر ہیمبرگ ایئرپورٹ  بندکردیاگیا، پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایئرپورٹ پر مسلح شخص کے داخل ہونے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا جبکہ متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق ہفتہ کی شام ایک مسلح شخص تیز رفتار گاڑی کے ساتھ ایئرپورٹ کے ممنوعہ سکیورٹی ایریا میں داخل ہوا تو عملے کو مجبوراً ایئر پورٹ بند کرنا پڑا

رپورٹ کے مطابق مسلح شخص کی بیوی نے کچھ وقت قبل پولیس سے ممکنہ طور پر بچوں کے اغوا کے بارے میں رابطہ کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ایئرپورٹ حکام نے جہازوں کی روانگی اور آمد عارضی طور پر روک دی ہے۔ ہیمبرگ ایئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث 27 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں