آج پتہ چلا کہ فواد چودھری پرکیا ایف آئی آر ہے، فردوس عاشق نے کہا  فواد کا راستہ ٹھیک نہیں ،ان سے کہوں گی آپ بتائیں آپ کا راستہ کہاں ہے:حبا چودھری 

  آج پتہ چلا کہ فواد چودھری پرکیا ایف آئی آر ہے، فردوس عاشق نے کہا  فواد کا راستہ ٹھیک نہیں ،ان سے کہوں گی آپ بتائیں آپ کا راستہ کہاں ہے:حبا چودھری 

اسلام آباد :سا بق وفاقی وزیر  فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری کاکہناہے کہ  بتایا ہی نہیں گیا کہ  فواد چودھری کو کس کیس میں گرفتارکیا گیا ہے۔


حبا چودھری نے    اسلام آباد کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  بتایا ہی نہیں گیا کہ  فواد چودھری کو کس کیس میں گرفتارکیا گیا ہے، آج پتہ چلا کہ فواد چودھری پرکیا ایف آئی آر ہے ۔


انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  کل فردوس عاشق نے کہا تھا کہ فواد چودھری کا راستہ ٹھیک نہیں ہے ۔ فردوس عاشق اعوان سے کہوں گی آپ بتائیں آپ کا راستہ کہاں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر پارٹی کی طرف فردوس عاشق اعوان کا جھکاؤ ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں