فضائی آلودگی، سکول  ایک ہفتے کیلئے بند

 فضائی آلودگی، سکول  ایک ہفتے کیلئے بند

نئی  دہلی : فضائی آلودگی کی وجہ سے  سکول  ایک ہفتے کیلئے بندکردیے  گئے ہیں۔ نئی دہلی میں بدترین فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سکول مزید ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔   6 سے 12 ویں جماعت کی کلاسز کو آن لائن کرنےکا آپشن دیا گیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہو گیا ہے۔ نئی دہلی کے فضائی معیار ڈبلیو ایچ او  کی جانب سے مقرر کی گئی حد سے100گنا تجاوز کرگیا ہے۔


بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے حکومت نے دارالحکومت کے سکول مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کردیں، نئی دہلی کے وزیر تعلیم  کا کہنا ہے کہ  پرائمری سکول 10 نومبر تک بند رہیں گے ۔

ریئیل ٹائم ایئر کوالٹی انڈیکس  نئی دلی کے مختلف حصوں میں 500 سے زیادہ ہے جبکہ دوپہر کے وقت نئی دلی میں فضائی معیار کی سطح 859 ریکارڈ کی گئی۔

مصنف کے بارے میں