Get Alerts

وائٹ ہاؤس ترجمان نے ظہران ممدانی کے ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرا کر انتخابات جیتنے کے الزام کو "غیرذمہ دارانہ اور بےبنیاد" قرار دیدیا

 وائٹ ہاؤس ترجمان نے ظہران ممدانی کے ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرا کر انتخابات جیتنے کے الزام کو

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کے ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرا کر انتخابات جیتنے کے الزام کو "غیرذمہ دارانہ اور بےبنیاد" قرار دیا۔ لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ممدانی کا یہ الزام مکمل طور پر غلط ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

لیویٹ نے مزید کہا کہ "ٹرمپ انتظامیہ کا ہمیشہ مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اور اس حوالے سے ہم نے امریکہ کے مفاد میں مختلف اقدامات کیے ہیں۔" انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ امریکی اور بھارتی تجارتی ٹیمیں اس وقت سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں، اور صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کے علاوہ، صدر ٹرمپ سوڈان میں امن معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

ایک اور سوال کے جواب میں کیرولین لیویٹ نے ڈیموکریٹس پر تنقید کی اور کہا کہ "ڈیمو کریٹس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے طویل شٹ ڈاؤن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ ڈیموکریٹس نے لاکھوں امریکیوں کی سلامتی اور خوشحالی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔"

ٹیگز: