Get Alerts

کینٹکی: ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

کینٹکی: ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

کینٹکی: امریکی ریاست کینٹکی میں لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب ایک کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر کے مطابق، طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد ہونولولو شہر کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جا رہا تھا۔ حادثے کے فوراً بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور کئی عمارتوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔

لوئی ول کے میئر نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا، جس کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیل گئی۔ وائرل ویڈیوز میں طیارے کے گرنے کے بعد کی تباہی اور دور تک اٹھتے ہوئے دھویں کے منظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس حادثے کے فوراً بعد ایئرپورٹ سے تمام پروازیں معطل کر دی گئیں، اور ایمرجنسی ریسکیو اور آگ بجھانے کے کام جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹیگز: