کراچی :اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک سابق شاگرد نے ماضی میں ان سے شادی کی پیشکش کی تھی، جس پر خود وہ بھی حیران رہ گئیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رومیسہ خان نے بتایا کہ اداکاری سے پہلے وہ طلبا کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں تاکہ نیا آئی فون خرید سکیں۔ اس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ آٹھویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھا رہی تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل انہی طلبا میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اپنی والدہ کو رشتے کے لیے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
رومیسہ نے بتایا کہ یہ پیغام پڑھ کر وہ مسکرا دیں کیونکہ اس نے انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ اپنے شاگردوں سے زیادہ بڑی نہیں تھیں، اور اسی لیے انہوں نے پیشکش کو ہنسی مذاق میں رد کر دیا۔
واضح رہے کہ رومیسہ خان نے ٹک ٹاک سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ کر ناظرین کو اپنی اداکاری سے متاثر کیا۔