Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف ایم کیو ایم وفد سے آج شام ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف ایم کیو ایم وفد سے آج شام ملاقات کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی دوسری بڑی اتحادی جماعت، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد کو ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفد آج شام وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

اس ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ترمیم کے اہم نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ اتحادی جماعت کے ساتھ سیاسی ہم آہنگی قائم کی جا سکے۔

ٹیگز: