اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستانی شہریوں کو اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
نادرا کی جدید آن لائن سروس کے ذریعے اب شہریوں کو شناختی کارڈ کے لیے نادرا آفس جانے کی ضرورت نہیں۔ شہری پاک آئی ڈی ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے گھر بیٹھے درخواست دے کر نیا شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق، شہری اب نیا شناختی کارڈ، تجدید شدہ کارڈ یا معلومات میں تبدیلی کے لیے صرف چند آسان مراحل میں درخواست دے کر اپنا کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کا مقصد شہریوں کو طویل قطاروں، دفاتر کے چکروں اور وقت کے ضیاع سے بچانا ہے۔
شہریوں کو شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا کی آفیشل پاک آئی ڈی ایپ یا ویب سائٹ پر جا کر اپنی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد کارڈ کی فیس ادا کر کے شناختی کارڈ براہ راست گھر پر وصول کیا جا سکتا ہے۔