Get Alerts

لاہور میں سموگ بڑھانے والی صنعتوں کے خلاف کمیٹی کا قیام

لاہور میں سموگ بڑھانے والی صنعتوں کے خلاف کمیٹی کا قیام

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے سموگ میں اضافے کا باعث بننے والی صنعتوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کریں گے، جبکہ اس میں ڈائریکٹر ماحولیات (ای پی اے)، ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز شامل ہوں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق لاہور میں صنعتی یونٹس کا تفصیلی معائنہ کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی ان صنعتوں کا جائزہ لے گی جو بوائلرز اور فرنسز کے استعمال کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بوائلرز اور فرنسز استعمال کرنے والی صنعتوں کو ترجیحی بنیادوں پر چیک کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں ان صنعتوں کے معائنہ کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیشِ نظر قانون کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ماحول کو نقصان پہنچانے والے یونٹس کی نشاندہی کے بعد فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔

ٹیگز: