تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 65 برس کے ہو گئے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 65 برس کے ہو گئے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 65 برس کے ہو گئے ہیں۔ عمران خان کی سالگرہ پر ان کے کارکنوں اور مداحوں نے مبارکباد دی اور ان کی صحت اور لمبی عمر کی دعا بھی کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی تحریک انصاف کے کارکنوں اور شہریوں کے جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی 63 ویں سالگرہ بنی گالہ میں سابق بیوی ریحام خان کے ساتھ منائی تھی اور اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی تھی۔

1fcb40ee7b3deca938076446af3f7f39

واضح رہے عمران خان لاہور میں 25 نومبر 1952ء میں اکرام اللہ خان کے گھر پیدا ہوئے۔ عمران خان پاکستانی سیاست دان اور سابق کرکٹر ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شوکت خانم میموریل ہسپتال کے بانی اور تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے 1971ء سے 1992ء تک کھیلتے رہے۔ 25 اپریل 1996ء کو تحریک انصاف قائم کر کے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔

ابتدائی طور پر انھیں کامیابی نہ مل سکی لیکن حالیہ دنوں میں وہ اپنی جدوجہد اور اصول پرستی کی بدولت پاکستانی عوام، خصوصاً نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ انھیں حکومت پاکستان کی جانب سے صدراتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں 1992ء میں انسانی حقوق کا ایشیا ایوارڈ اور ہلال امتیاز (1992ء) میں عطا ہوئے۔ عمران خان 2014 سے 2015 تک بریڈ فورڈ یونیورسٹی برطانیہ (University of Bradford) کے چانسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں