مولانا فضل الرحمن کی تحریک کا مقصد مدرسہ اصلاحات کو روکنا ہے، فواد چودھری

مولانا فضل الرحمن کی تحریک کا مقصد مدرسہ اصلاحات کو روکنا ہے، فواد چودھری
کیپشن: بچے شعور کے نظام میں داخل ہو گئے تو ان کی دکانیں بند ہو جائیں گی، مولانا فضل الرحمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویت کرتے ہوئے کہا مدارس کے بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا اور سیاست میں مدارس کے بچوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ فضل الرحمان بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا فضل الرحمان کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں، ایک سیاسی حیثیت کی بحالی جبکہ دوسرا مدارس اصلاحات کو روکنا ہے۔ بچے شعور کے نظام میں داخل ہو گئے تو ان کی دکانیں بند ہو جائیں گی۔

خیال رہے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھرنے کا لفظ چھوڑ دیں یہ آزادی مارچ ہے۔ پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آ رہا ہے اور حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی جبکہ نا اہل اور ناجائز حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔