نواز شریف کے پاس 22 کروڑ پاکستانی ،3بھارتیوں کی ضرورت نہیں،محمد زبیر

نواز شریف کے پاس 22 کروڑ پاکستانی ،3بھارتیوں کی ضرورت نہیں،محمد زبیر
کیپشن: سکرین گریب نیو نیوز

کراچی:سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ  ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریروں نے آدھا کام کردیا ہے،حکومتی وزرا کے جھوٹے بیانات قابل مذمت ہیں،عمران خان اور وزرا اتنے پریشان ہوگئے کہ ان کی ٹانگیں کانپنے لگ گئیں،نواز شریف کسی بھارتی سے نہیں ملے اور نہ ہی انہیں ملنے کی ضرورت ہے۔نواز شریف کے پاس 22 کروڑ پاکستانی ہیں انھیں 3بھارتیوں  کی ضرورت نہیں۔نواز شریف نے صرف آئین کے مطابق اداروں کی حدود کی بات کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہا گیا مریم نواز سے ان بھارتیوں کی ملاقات کھوکھر پیلس میں ہوئی،نوا زشریف کیلئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹی وی پر تقریر نہیں کرسکتے ،نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کیا جانا باعث اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ مجیب نے فوج کے خلاف اتنا کچھ نہیں کہا جتنا عمران خان نے کہا،آج ہم اداروں کی حدود کی بات نہیں کرینگے تو بہت دیر ہوجائے گی۔

حکومتی پریس کانفرنسز کا سلسلہ نواز شریف کی تقریر سے شروع ہوا،حکومت اپوزیشن کیخلاف ہر روز نیا محاذ کھڑا کرتی ہے،حکومت کے لوگ سیاست چھوڑ کر ذاتیات پر آچکے ہیں،پارٹی کا مجھ پر بہت بھروسہ ہے اور یہ ایک بھاری ذمہ داری ہے،شہباز گل،شیخ رشید سمیت 11حکومتی وزرا نے کہا کہ مریم نواز سے بھارتیوں نےملاقات کی۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ مریم نواز تمام سیاستدانوں میں سب سے مقبول لیڈر ہیں ،تین بار کے وزیراعظم نواز شریف کی ترجمانی کرناآسان کام نہیں ،20 ستمبرکونوازشریف نےاےپی سی کےپلیٹ فارم سےتقریرکی ،نواز شریف کی تقریر ختم ہونے سے پہلے ہی ہلچل مچ گئی ،نواز شریف سیاست میں ایکٹو ہوئے ،اندازہ تھا حکومت پریشان ہوگی ،حکومت والےاتنا پریشان ہوں گے کہ ٹانگیں کانپنے لگیں گی اندازہ نہیں تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی منہگائی کی رپورٹس آئیں حکومت کے لوگ اس پر یہ بات نہیں کرتے،سیاست کرنی ہے تو سیاسی میدان میں کریں ،نواز شریف نے پاکستان کیلئے  جوکیا اس پر کوئی سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے ،کہا گیا نواز شریف سے لندن میں 3 بھارتی ملے ،نواز شریف کے پاس 22 کروڑ پاکستانی ہیں انھیں 3بھارتیوں  کی ضرورت نہیں ،نواز شریف کے لندن میں بھاریتوں سے ملنے کا الزام بالکل جھوٹ ہے،نواز شریف پر من گھڑت الزام لگایا گیا کہ 4.9 ملین ڈالر بھارت بھیجے،جب سیاست میں دلائل ختم ہوجائیں تو یہ ایسی گری ہوئی باتیں کرتے ہیں ،نوازشریف،مریم نواز و دیگر پارٹی قائدین کیخلاف غداری کا مقدمہ عمران صاحب کی بوکھلاہٹ کاثبوت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  نوازشریف،انکی ٹیم پرغداری کاپرچہ دراصل سلیکٹڈ حکومت کی اقتدار سےروانگی کاپروانہ اور اعلان ہے ،پرچے کا درج ہوناثبوت ہےووٹ چور سلیکٹڈ ٹولےکےپاؤں اکھڑ چکے ہیں،گھبراہٹ اوربھگدڑشروع ہے،حق اور سچ کی آواز کو غداری کے جھوٹے اور بےبنیاد مقدمات سے دبایا نہیں جاسکتا ،غداری کےپرچے پی ڈی ایم کی ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریک نہیں روک سکتے،غداری کا نیا بیانیہ ثبوت ہے کہ جعلی حکمرانوں کے جھوٹے احتساب کا بیانیہ فیل ہوگیا ہے ۔