بڑی عمر میں بڑا کارنامہ، پاکستانی بزرگ باڈی بلڈنگ کے عالمی چیمپئن بن گئے  

World Champion Gold Medalist ,60-year-old bodybuilder,Mr. Pakistan,Ustad Abdul Waheed

کراچی :ورلڈباڈی بلڈنگ چیمپین شپ  میں پاکستان کوگولڈمیڈل مل گیا،50سال سےزائدعمرکی کیٹگری میں پاکستان کےعبدالوحیدنےمیدان مارلیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ورلڈباڈی بلڈنگ چیمپین شپ  میں پاکستان کوگولڈمیڈل مل گیا،37 سال بعد ورلڈ باڈی بلڈنگ فیڈریشن  پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی دینےپرآمادہ ہوگئی ۔

ورلڈ باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے پاکستان کوایشین اورساؤتھ ایشین چیمپین شپ کی میزبانی دینےکاعندیہ دیاہے،تاشقند میں ہونےوالی ورلڈباڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں پاکستان کےعبدالوحیدنےگولڈمیڈل جیت کر ناصرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ ورلڈ باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو مجبور کیا کہ وہ پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی بھی دے ۔