شہباز گل نے مریم نواز کے لندن جانے کی وجہ بتادی

 شہباز گل نے مریم نواز کے لندن جانے کی وجہ بتادی

لاہور :تحریک انصآف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے آنے  والے دنوں میں  کچھ اور فیک  ویڈیوز لیک کرنی ہیں ،اسی مقصد کے لیے وہ لندن گئی ہیں ۔

  پریس کانفرنس میں  پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا  ملک کے اندر سیاست کے نام پر لوٹ مار کو عزت دینے کا کام چل رہا ہے،مریم بی بی کے پورے خاندان نے سرجری لندن میں اور حکومت پاکستان میں کرنی ہے۔ 

 شہباز گل کا کہنا تھارانا ثنا اللہ کی  تشدد کی بات پر  حیرانگی ہوتی ہے ،وہ پر تشدد بیانات نہ دیا کریں، ہم دونوں نے یہ سہ کر دیکھا لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کو خواتین کا احترام نہیں ،مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں عورت کارڈ کھیلا،ہماری پارٹی میں سے کسی نے بیگم کلثوم نواز کے بارے  میں کوئی  غلط جملہ استعمال نہیں کیا ۔