موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے

 موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے

کراچی: ملیر ندی کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی  ضلع ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن  میں  دو موٹر سائیکلوں  پر  سوار چار مشکوک افراد کو رینجرز اہلکاروں نے اسنیپ چیکنگ کے دوران رکنے کا اشارہ کیا ، ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی ,فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار شاہد اور رمضان زخمی ہو گئے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان فرارہو  نے میں کامیاب ہوگئے  ۔ واقعہ کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی  کردی ،  تفتیشی اداروں نے گروہ کا سراغ لگا لیا ہے ، جائے وقوعہ سے نائن ایم پستول اورتیس بور پستول کے چار خول بھی  ملے ہیں جنہیں فرانزک کے لئیے بھجوا دیا گیا ہے۔