رونالڈو جان سینا کےساتھ رنگ میں اتریں گے

رونالڈو جان سینا کےساتھ رنگ میں اتریں گے

ریاض: سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ریسلر جان سینا کے ساتھ  رنگ میں اتریں گے۔   رونالڈو  کو پرستاروں نے اب تک فٹبال کھیلتے دیکھا ہے لیکن اب وہ سٹار ریسلر جان سینا کےساتھ ریسلنگ کے رنگ میں اتریں گے۔ وہ  کرائون جیول شو کی پروموشن کے لیے رنگ میں اتریں گے۔

  رونالڈو پہلے فٹبالر نہیں ہیں جو ریسلنگ رنگ میں اتر یں گے۔ ا ن سے قبل  وین رونی، گرانٹ ہولٹ، ایڈیبائیو ، ٹم ویز بھی رنگ میں اتر چکے ہیں ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کی اس حوالے سے اپنی تاریخ ہے ۔رونالڈ النصر کلب کا حصہ ہیں اور فٹبال کی دنیا میں ٹاپ  پر ہیں۔

رونالڈوکا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیائے فٹبال کے ٹاپ فٹبالرز کے لیے سعودی لیگ میں شمولیت کا راستہ ہموار کیا ہے۔