عوام پر ایک اور ظلم ،پیٹرول کی قیمت کم کرکے بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی 

 عوام پر ایک اور ظلم ،پیٹرول کی قیمت کم کرکے بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی 

اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت  کم کرکے بجلی کی قیمت بڑھادی گئی ہے۔ نیپرا  نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔ 

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن  کے مطابق اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلز میں ہوگا۔


نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 31 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مصنف کے بارے میں