Get Alerts

بھارتی قیادت کے بیانات اپنی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے، خواجہ آصف

بھارتی قیادت کے بیانات اپنی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد :  وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی حلقوں کی حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی تو اس دفعہ بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پر قائم ملک ہے اور اس کے محافظ فرضاً اللہ کے سپاہی ہیں۔

خواجہ آصف نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ بھارتی فوجی و سیاسی قیادت کی تقاریر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ ان کے بقول گزشتہ تناؤ میں بھارت کو بھاری شکست ہوئی اور اگر وہ دوبارہ جارحیت کریں گے تو "اسکور پہلے سے کہیں بہتر" رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں عوامی ردعمل اور حکومتی ساکھ کے نقصان سے دباؤ عیان ہے، جو ان بیانات میں ظاہر ہوتا ہے۔ بیان کے اختتام پر خواجہ آصف نے کہا: "اس دفعہ بھارت ان شاء اللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، اللہ اکبر"۔

ادھر پاک فوج کے ترجمان نے بھی بھارتی سکیورٹی اداروں کے اشتعال انگیز بیانات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات جنوبی ایشیا میں امن کے لیے خطرہ ہیں اور جارحیت کے بہانے فراہم کرتے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی دھمکیاں محض "گیدڑ بھبھکیاں" ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ٹیگز: