Get Alerts

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

کولمبو :  ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا، ٹیم کا فوکس آگے کے میچز پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ماضی کی اچھی یادیں ہیں اور اس میچ میں بھی سپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ کھیلیں گے۔

ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جبکہ بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

کولمبو میں بارش کی پیش گوئی کے باعث آج کا میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میچ سے پہلے اور دوران وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش متوقع ہے۔ گزشتہ روز بھی بارش کے باعث سری لنکا اور آسٹریلیا کا میچ مکمل نہ ہو سکا تھا۔

ادھر پاک بھارت میچ کے تناظر میں آئی سی سی نے میڈیا گائیڈ لائنز سخت کر دی ہیں۔ کپتان فاطمہ ثناء کی پریس کانفرنس کے دوران آئی سی سی کے میڈیا نمائندے نے صحافیوں کو سیاسی اور ہینڈ شیک سے متعلق سوالات کرنے سے روک دیا، تاکہ غیر ضروری تنازع سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: